بی جے پی نے مغربی بنگال کے مالدہ میں ہوئے تشدد کے لئے ریاست کی ممتابنرجی حکومت کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے آج الزام لگایاکہ ترنمو ل کانگریس کی حمایت والے نقلی نوٹ اور منشیات کے اسگلروں کو بچانے کے لئے اس پورے واقعہ کو انجام دیا گیا ۔
بی جے پی کے قومی سکریٹری اور مغربی بنگال امور کے معاون
انچارج سدھار تھ ناتھ سنگھ نے کہا کہ وزیر اعلی ممتا بنرجی کی اس بات میں کوئی حقیقت نہیں ہے کہ یہ فرقہ وارانہ تشدد نہیں تھا اور یہ صر ف بی ایس ایف اور بھیڑ کے درمیان جھڑپ تھی۔
انہوں نے کہا کہ تھانوں کو اس لئے آگ کے حوالے کردیا گیا تاکہ ترنمول کانگریس کی حمایت والے اسمگلروں کا ریکارڈ آگ میں جل کر راکھ ہوجائے